سویڈن کاپاکستان میں توانائی بحران پرقابوپانے کیلئے مددکاعزم، سویڈن پاکستان کیساتھ تجارتی تعلقات کوفروغ دیناچاہتاہے‘سویڈش سفیر

اتوار 26 جنوری 2014 08:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26جنوری۔2013ء )سویڈن کے سفیر ٹامس روسینڈر نے کہا ہے کہ ان کا ملک توانائی کی قلت پرقابوپانے میں پاکستان کی مدد کرسکتا ہے۔انہوں نے ایک انٹرویو میں کہاکہ پاکستان توانائی کے بحران کے حل کیلئے سویڈن کی مہارت سے استفادہ کرسکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ میرا ملک پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دیناچاہتا ہے،ایک سوال کے جواب میں سویڈن کے سفیر نے اس بات کی تعریف کی کہ پاکستان کے پاس وافر افرادی قوت ، ہنرمند تاجر قدرتی وسائل اور انتظامی اہلیت ہے اورغیرملکی سرمایہ کاروں کو اپنا عملہ پاکستان لانے کی ضرورت نہیں ہے۔

ایک اورسوال پرانہوں نے کہاکہ پاکستان کو ترجیحات کے عمومی نظام کا اضافی درجہ دلانے میں سویڈن نے پاکستان کی حمایت کی۔ایک سوال کے جواب میں ٹامس روسینڈر نے بھارت کے ساتھ تجارت بڑھانے کیلئے پاکستان کے اقدامات کا خیرمقدم کیا اور کہاکہ علاقائی تجارت سے خطے میں کشیدگی کم کرنے میں مدد ملے گی ۔

متعلقہ عنوان :