برطانیہ کا پاکستان کی ترقیاتی امداد بڑھانے کااعلان،برطانیہ اگلے برس پاکستان کی ترقیاتی امداد35 کروڑ پاونڈ سے بڑھا کر 40 کروڑ پاونڈ کر دے گا، معظم ملک

اتوار 26 جنوری 2014 08:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26جنوری۔2013ء )برطانیہ اگلے برس پاکستان کی ترقیاتی امداد35 کروڑ پاونڈ سے بڑھا کر 40 کروڑ پاونڈ کر دے گا۔یہ بات برطانیہ کے بین الاقوامی ترقی کے محکمے کے ڈائریکٹر جنرل معظم ملک نے ایک انٹرویو میں کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے بین الاقوامی ترقی کے محکمے نے پاکستان کی ترقیاتی ضروریات پوری کرنے میں مدد دینے کا عزم کر رکھا ہے اور اس مقصد کے لئے تعلیم ، صحت اور غربت میں کمی کے شعبوں میں تعاون کو ترجیح دی جا رہی ہے۔

یہ محکمہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے معاونت فراہم کر رہا ہے اور انکم سپورٹ پروگرام کے شریعے انہیں اپنے اہل خانہ کے لئے روزگار کمانے میں مدد دے رہا ہے۔معظم ملک نے کہا کہ پنجاب اور خیبر پختونخواء کی حکومتوں کے اشتراک سے چار لاکھ طالبات کو وظائف دئیے جائیں گے جس کا مقصد ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تاکہ وہ سکول میں تعلیم حاصل کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :