فیصلہ ہو چکا ہے ،فورسز پر حملوں کا جواب دیں گے، خواجہ سعد رفیق،مشرف بھگوڑے ،بزدل ہیں،ڈرامے نہیں چلے گا،لاہور میں میڈیا سے گفتگو

اتوار 26 جنوری 2014 08:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26جنوری۔2013ء)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ فیصلہ ہو چکا ہے کہ آپریشن نہیں چاہتے۔فورسز پر حملوں کا جواب دیں گے۔مشرف بھگوڑے بزدل ہیں ،ڈرامے نہیں چلیں گے،ان کے ساتھ عام انسانوں جیسا سلوک ہونا چاہیے۔ہفتہ کو لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام مسائل سیاسی عمل و گفتگو سے حل کرنا چاہتے ہیں ۔

حکومت کی حکمت عملی واضح ہے کہ بات کرنے والوں سے بات کریں گے ۔

(جاری ہے)

یہ نہیں ہو سکتا کہ طالبان بم پھوڑیں اور ہم اس کے آگے ہاتھ باندھ کر کھڑے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن نہیں چاتہے البتہ اس بات کا فیصلہ ہو چکا ہے فورسز پر حملوں اور ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کا جواب دیں گے۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ سابق صدر پرویز مشرف بھگوڑے ،بزدل اور فوج کے ناکام سربراہ رہے ہیں وہ فوج کی گود میں جانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔ڈرامے نہیں چلیں گے ان کے ساتھ عام انسان جیسا سلوک ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ منور حسن اور عمران خان بتائیں کہ مذاکرات کیسے ہوں،بم دھماکوں کے تحفے ملتے رہے تو مذاکرات کیسے کریں گے۔

متعلقہ عنوان :