لاکھڑا کول پاور پراجیکٹ کی نجکاری ،وزیر خزانہ کی نجکاری کمیشن کو سمری مشترکہ مفادات کی کونسل کو منظوری کیلئے بھجوانے کی ہدایت،حکومت سرکاری اداروں کی شفافیت کیساتھ نجکاری میں پرعزم ہے، ملازمین کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائے گا،اسحاق ڈار

اتوار 26 جنوری 2014 08:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26جنوری۔2013ء)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نجکاری کمیشن کو لاکھڑا کول پاور پراجیکٹ کی نجکاری کے حوالے سے سمری مشترکہ مفادات کی کونسل کو منظوری کیلئے بھجوانے کی ہدایت کردی۔ یہ بات ہفتہ کو یہاں وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت سرکاری اداروں کی نجکاری کے حوالے سے پیش رفت کے جائزہ اجلاس میں نجکاری کمیشن کی جانب سے بریفنگ میں کہی گئی ۔

(جاری ہے)

بریفنگ میں بتایا گیا کہ نجکاری کے حوالے سے کابینہ کی کمیٹی نے لاکھڑا کول پاور پراجیکٹ کی نجکاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت سرکاری اداروں کی مکمل شفافیت کے ساتھ نجکاری میں پرعزم ہے اور ان کی نجکاری میں ملازمین کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائے گا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ سرکاری اداروں کی نجکاری تمام قانونی اور انتظامی تقاضوں کو پورا کرکے کیا جائے گا۔نجکاری کمیشن کے چئرمین محمد زبیر نے وزیر خزانہ کو نجکاری عمل اور نجکاری کمیشن کی جانب سے کئے گئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :