امریکی نیشنل باسکٹ بال میں میامی ہیٹ نے لاس اینجلس لیکرز کو شکست دے دی

ہفتہ 25 جنوری 2014 07:28

میامی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25جنوری۔2014ء) امریکی نیشنل باسکٹ بال میں میامی ہیٹ نے لاس اینجلس لیکرز کو شکست دے دی۔ میچ میں ہیٹ نے شاندار کار کردگی دکھاتے ہوئے 102 کے مقابلے میں 109 پوانٹس سے لیکرز پر فتح حاصل کی۔

(جاری ہے)

فاتح ٹیم کی جانب سے کرس بروش نے 31 پوانٹس اسکور کرتے ہوئے ٹیم کی جیت کو یقینی بنایا۔ اس فتح کے ساتھ میامی ہیٹ کی پوانٹس ٹیبل پر پوزیشن بھی مزید بہتر ہو گئی ہے۔