پاک بھارت ہاکی سیریز مارچ میں ہونے کا امکان،حکومت کی اجازت سے مشروط کرتے ہوئے ہاکی انڈیا نے پاکستان کے دورے کی حامی بھر لی

ہفتہ 25 جنوری 2014 07:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25جنوری۔2014ء)حکومت کی اجازت سے مشروط کرتے ہوئے ہاکی انڈیا نے پاکستان کے دورے کی حامی بھر لی، پاک بھارت ہاکی سیریز کیلئے پاکستان ہاکی فیڈریشن بین الصوبائی رابطہ کے وزیر سے رابطہ کرلیا۔

(جاری ہے)

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا مجاہد نے نجی ٹی وی کوبتایا کہ ہاکی انڈیا کے سیکرٹری ناریندر بترا سے ٹیلی فون پر بات ہوئی ہے انہوں نے مارچ میں پاکستان کے دورے کی حامی بھر لی، لیکن ساتھ ہی یہ بھی واضح کردیا ہے کہ ہاکی ٹیم کا دورہ حکومت کی اجازت سے مشروت ہے، تین میچز کی سیریز مارچ میں ہوگی۔

رانا مجاہد نے کہا کہ میچز کراچی لاہور اور فیصل آباد میں کرانا چاہتے ہیں لیکن اگر مہمان ٹیم ایک ہی شہر میں کھیلنا چاہے تو پی ایچ ایف کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ رانا مجاہد نے بتایا کہ سیریز کیلئے وزارت بین الصوبائی رابطے کو خط بھی لکھ دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :