امریکی اخبار کا پاکستانی معیشت کی ترقی کا اعتراف، وزیراعظم نواز شریف نجکاری کی پالیسی کے ذریعے سرکاری اداروں کی اصلاح کرنا چاہتے ہیں،رپورٹ

ہفتہ 25 جنوری 2014 07:48

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25جنوری۔2014ء)ممتاز امریکی اخبار " دی وال سٹریٹ جرنل" نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ دہشت گردی کے حملوں کے باوجود پاکستان کی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری میڈیارپورٹ کے مطابق امریکی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نجکاری کی پالیسی کے ذریعے سرکاری اداروں کی اصلاح کرنا چاہتے ہیں۔دی وال سٹریٹ جرنل نے کہا کہ کراچی اسٹاک ایکسچینج کے انڈکس میں 49 فیصد اضافہ پاکستان کی فعال معیشت کا واضح ثبوت ہے۔اخبار نے لکھا ہے کہ پاکستان گزشتہ سال اقتدار کی پرامن منتقلی کے بعد ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔