دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قومی پالیسی بنائی جائے ،ڈاکٹرعبدالمالک،بلوچستان میں بیرونی سازش ہورہی ہے ،انتہاء پسندطاقتورہیں وہ آئین پاکستان کونہیں مانتے ،نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 25 جنوری 2014 07:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25جنوری۔2014ء)وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک نے کہاکہ بلوچستان میں بیرونی سازش ہورہی ہے ،انتہاء پسندطاقتورہیں وہ ریاست کے قانون کوچیلنج کررہے ہیں ،انتہاء پسندی کے خاتمے کیلئے نئی قومی پالیسی بنائی جائے ۔

(جاری ہے)

سرکاری ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے حالات انتہائی ناگزیرہیں ،دہشتگردی بلوچستان کامسئلہ نہیں پورے پاکستان کامسئلہ ہے ،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تمام سیاسی پارٹیوں کوایک موٴقف اورپلیٹ فارم پرہوناچاہئے ۔

انہوں نے کہاکہ دہشتگرداچھے یابرے نہیں ہوتے بلکہ وہ ریاست کے دشمن ہوتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ انتہاپسنداتنے طاقتورہوچکے ہیں کہ وہ حکمرانوں کی بات نہیں سنتے اورریاست کے آئین کوچیلنج کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے وفاقی حکومت نئی قومی پالیسی بنائے اورقوم کواعتمادمیں لیکرعملدرآمدکریں۔

متعلقہ عنوان :