سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کے31 جولائی کے عدالتی فیصلے کیخلاف دائر درخواست پر سماعت کیلئے متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کردئیے

ہفتہ 25 جنوری 2014 07:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25جنوری۔2014ء) سپریم کورٹ نے 28 جنوری کو سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے 31 جولائی 2009ء کے عدالتی فیصلے کیخلاف دائر درخواست پر سماعت کیلئے متعلقہ افراد کو نوٹس جاری کردئیے ہیں۔

(جاری ہے)

مقدمے کی سماعت چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں 14 رکنی لارجر بنچ کرے گا۔ واضح رہے کہ پرویز مشرف نے 31 جولائی 2009ء کے سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف نظرثانی کی درخواست دائر کررکھی ہے جس میں عدالت نے ایمرجنسی لگانے کا ذمہ دار صرف سابق صدر پرویز مشرف کو قرار دیا تھا۔