حکومت نے صو بہ کے پی کے میں تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کیلئے قائم خیبر پختونخوا آئل اینڈ گیس کمپنی کو دس ارب روپے کا فنڈ دینے اور تیل و گیس کی تلاش کا کام تیز کرنے کیلئے تیار کردہ ایکشن پلان کی منظوری دیدی ، واپڈا یا پیسکو کا کنٹرول مطلوبہ اختیارات کے ساتھ صوبائی حکومت کو حوالے کرنے سے متعلق معاملات کا جائزہ لینے کے لئے کنسلٹنسی فرم کی تقرری کی بھی اصولی منظوری
ہفتہ 25 جنوری 2014 07:46
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25جنوری۔2014ء)حکومت نے صوبے میں تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کیلئے قائم خیبر پختونخوا آئل اینڈ گیس کمپنی کو دس ارب روپے کا فنڈ دینے اور تیل و گیس کی تلاش کا کام تیز کرنے کیلئے تیار کردہ ایکشن پلان کی منظوری دیدی ہے اسی طرح پن بجلی اور توانائی کے متبادل ذرائع میں بھرپور سرمایہ کاری اور وفاقی حکومت کی طرف سے ممکنہ طور پر واپڈا یا پیسکو کا کنٹرول مطلوبہ اختیارات کے ساتھ صوبائی حکومت کو حوالے کرنے سے متعلق معاملات کا جائزہ لینے کے لئے کنسلٹنسی فرم کی تقرری کی بھی اصولی منظوری دے دی گئی ہے اس سلسلے میں خیبر پختونخوا ایپکس کمیٹی برائے توانائی کا افتتاحی اجلاس وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی زیر صدارت وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہوا جس میں وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے جو ایپکس کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں نو تشکیل شدہ پختونخوا انرجی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (پی ای ڈی او) اور خیبر پختونخوا آئل اینڈ گیس کمپنی لمیٹڈ (کے پی او جی سی ایل) کے حکام کو ہدایت کی کہ توانائی کے موجودہ بحران پر قابو پانے کیلئے صوبے میں تیل و گیس کے ذخائر کو استعمال میں لانے ، آبی وسائل سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر کام شروع کرنے اور انہیں بروقت مکمل کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں تا کہ نہ صرف صوبے میں توانائی کے بحران پر جلد قابو پایا جا سکے بلکہ یہاں روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کر کے عوام کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ قدرت نے ہمارے صوبے کو آبی وسائل کے علاوہ تیل و گیس اور معدنیات کے بیش بہا وسائل سے نوازا ہے اور ان وسائل کو زیادہ سے زیادہ استعمال میں لا کر صوبے کو خوشحال بنانا موجودہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے جس کے لئے حکومت تمام تر مالی وسائل استعمال میں لائے گی انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ صوبے میں گزشتہ حکمرانوں نے قدرت کے ان بیش بہا وسائل سے استفادہ کرنے پر کوئی توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے صوبے کو آج توانائی کے شدید بحران کا ہے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی حکومت کی طرف سے تقریباً12کھرب روپے کی مجموعی سرمایہ کاری کے ذریعے توانائی پلان کے پہلے مرحلے میں دیہات اور قصبوں کی سطح پر چھوٹے بجلی گھر قائم کئے جائیں گے اور اس مقصد کیلئے دیہات کے قریب دستیاب ندی نالوں اور دریاؤں پرچھوٹے کمیونٹی پن بجلی گھرجبکہ تیل و گیس ، کوئلے ، ہوا و شمسی توانائی کی پیداوار ممکن ہو گی وہاں ایسے ہی چھوٹے بجلی گھر قائم کرکے مقامی آبادی کو لوڈشیڈنگ کے عذاب سے چھٹکارا دلایا جائے گا جبکہ اگلے مرحلے میں آبی وتھرمل وسائل کے بڑے ذخائر کے مطابق بڑے بجلی گھر تعمیر کرکے اسکی بجلی اضلاع اور ریجن کی سطح پر پہلے سے موجود یانئی قائم صنعتی بستیوں کو انتہائی ارزاں نرخوں پر مہیا کی جائے گی تاکہ مقامی اور بڑی صنعتوں کی تعداد اور پیداوار میں اضافے کے علاوہ روزگار اور معاشی سرگرمیوں میں اضافہ کیا جا سکے سینئر صوبائی وزیر خزانہ سراج الحق، مشیر معاشی اُمور رفاقت الله بابر، چیف سیکرٹری محمد شہزاد ارباب، ممبران قومی اسمبلی اسد عمر اور شہریار آفریدی، ممبر صوبائی اسمبلی محب اللہ خان، واپڈا کے سابق چیئرمین شکیل درانی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری خالد پرویز، سیکرٹری خزانہ سید بادشاہ بخاری، سیکرٹری انرجی اینڈ پاور صاحبزادہ سعید احمد، فائیڈو کے منیجنگ ڈائریکٹر بہادر شاہ، کے پی او جی سی ایل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر رضی الدین، خیبر پختونخوا سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین محسن عزیز، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری محمد اشفاق خان اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی اجلاس کے شرکاء کو ایپکس کمیٹی کی تشکیل کے مقاصد، ضرورت و افادیت اور اختیارات کے علاوہ محکمہ توانائی و بجلی کے بزنس پلان، پن بجلی کے شعبے میں فائیڈواور تیل و گیس کے شعبے میں کے پی او جی سی ایل کے ایکشن پلان کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی اجلاس کو بتایا گیا کہ ایپکس کمیٹی برائے توانائی وزیراعلیٰ کی قیادت میں صوبے میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے تیل و گیس کی دریافت، آبی وسائل سے بجلی پیدا کرنے اور توانائی کے متبادل ذرائع کو استعمال میں لانے کیلئے ایک پالیسی ساز ادارے کے طور پر کام کرے گی اور ان پالیسیوں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے پی ای ڈی او اور کے پی او جی سی ایل بطور عملدرآمد ادارہ کام کریں گے جن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں صرف حکومت کی بجائے نجی شعبوں سے تعلق رکھنے والے پیشہ ور افراد اور ماہرین کو بھی نمائندگی حاصل ہو گی صوبے میں آبی وسائل سے بجلی پیدا کرنے کیلئے پی ای ڈی او کے قلیل المدتی، وسط المدتی اور طویل المدتی پروگراموں کے بارے میں اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے ادارے کے منیجنگ ڈائریکٹر بہادر شاہ نے بتایا کہ قلیل المدتی پروگرام میں 12ارب روپے کی لاگت سے پن بجلی کے تین اہم منصوبے شامل ہیں جن کی مجموعی پیداواری استعداد 56میگا واٹ ہے اور انکی مدت تکمیل تین سال ہے جبکہ وسط المدتی پروگرام میں ایک کھرب 30 ارب روپے کی مجموعی لاگت سے پن بجلی کے آٹھ منصوبے شامل ہیں جن کی مجموعی پیداوااستعداد 626میگا واٹ ہے اور ان کی مدت تکمیل آٹھ سال ہے اسی طرح طویل المدتی پروگرام میں 10 کھرب38 ارب22 کروڑ روپے کی مجموعی لاگت سے 18منصوبے شامل ہیں جن کی مجموعی پیداواری گنجائش 25760میگا واٹ ہے اور مدت تکمیل دس سال ہے علاوہ ازیں چھوٹے پن بجلی گھروں کی تعمیر کے سلسلے میں 356مختلف مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے جن کے لئے 80%فنڈ صوبائی حکومت فراہم کرے گی جبکہ باقی 20%فنڈ مقامی آبادی فراہم کرے گی اور اس سلسلے میں سمری منظور ہو چکی ہے علاوہ ازیں صوبے میں ہوا اور شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کیلئے بھی فزیبلٹی جائزہ رپورٹ تیار کئے جا رہے ہیں تیل و گیس کے ذخائر دریافت کرنے کے سلسلے میں کے پی او جی سی ایل کے ورک پلان پر بریفنگ دیتے ہوئے ادارے کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر رضی الدین نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ ادارہ اپنے قلیل المدتی، وسط المدتی اور طویل المدتی پروگرام کے تحت سال 2014،2016،2018، 2020 اور 2025کے دوران بالترتیب 40000، 48400،70862اور 1114125بیرل تیل یومیہ پیدا کرنے کا منصوبہ بنا رکھا ہے جبکہ گیس کی پیداوار کے لئے سال 2014،2016،2018،2020 اور 2025کے دوران بالترتیب 380، 460،556، 673 اور 1084 ملین کیوبک فٹ گیس یومیہ پیدا کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے اسی طرح انہی سالوں کے دوران بالترتیب 14،30،66،144 اور 1007ٹن لائٹ پڑولیم گیس یومیہ پیدا کرنے کا بھی پروگرام ہے اجلاس میں صوبائی حکومت کی طرف سے پیسکو کا انتظامی کنڑول سنبھالنے سے متعلق مختلف امور پر بھی بریفنگ دی گئی اور اس حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہمارا صوبہ زراعت اور صنعت و حرفت دونوں شعبوں میں کافی پیچھے ہے ایسے میں ہم توانائی کے ذریعے دونوں شعبوں کو ترقی دے سکتے ہیں اُنہوں نے کہا کہ اب کاغذی کاروائیوں کی بجائے عملی کا وقت آچکا ہے اورمقام شکر ہے کہ اگلے مہینے عملی کام شروع ہو جائے گا۔
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
ہفتہ 25 جنوری 2014 کی مزید خبریں
-
بھارت نے پاکستان کے ساتھ نیوٹرل مقام پر سیریز کھیلنے پر آمادگی ظاہر کردی،پاکستان کے ساتھ متحدہ عرب امارات اور شارجہ سمیت کسی بھی مقام پر سیریز کھیل سکتے ہیں‘ سنجے پٹیل
-
پاک بھارت ہاکی سیریز مارچ میں ہونے کا امکان،حکومت کی اجازت سے مشروط کرتے ہوئے ہاکی انڈیا نے پاکستان کے دورے کی حامی بھر لی
-
افغانستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے پاکستانی شاہینوں کے غرور کو خاک میں ملا دیئے ، گرین شرٹس کو 214 رنز سے عبرت ناک شکست دے دی،فرید احمد پاکستان کے لیے ڈراوٴنا خواب ثابت ہوئے جنہوں نے 21 رنز دے کر 7 پاکستانی ... مزید
-
قطر،پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ ویمن ٹیم کوسات وکٹوں سے شکست دیکر ویمن ٹی20سہ فریقی سیریز ، جویریہ خان ویمن آف دی میچ ، جنوبی افریقہ کی این لی ویمن آف دی سیریزقرار پائیں
-
امریکی نیشنل باسکٹ بال میں میامی ہیٹ نے لاس اینجلس لیکرز کو شکست دے دی
-
پنجاب یوتھ فیسٹیول، تحصیل سطح پر مقابلوں کاساتواں روز ، 85 ہزار سے زائد کھلاڑیوں کی شرکت ،صوبہ بھر میں کھلاڑیوں کا جوش و خروش بھرپور رہا، 19,661کھلاڑی مقابلوں میں کامیاب رہے، گرلز کراٹے کے مقابلے بھی ... مزید
-
کراچی ، مسلح افراد کی فائرنگ سے پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر مجیب الرحمن جاں بحق
-
سانحہ مستونگ میں جاں بحق افراد کی نماز جنازہ سخت سکیورٹی میں ادا کر دی گئی، چار افراد کی تدفین ہزارہ ٹاوٴن قبرستان جبکہ دیگر کی تدفین بہشت زینب قبرستان میں کی گئی ،تفتان میں پھنسے زائرین کو سخت سیکورٹی ... مزید
-
نادرااہم اورحساس ادارہ ہے ،مختلف حکومتوں نے اربوں روپے خرچ کرکے اسے کھڑاکیا، چوہدری نثار علی خان،چیئرمین کی تعیناتی ہمیشہ سیاسی بنیاددوں پرہوتی رہی ،جس سے اس کے ڈسپلن کافقدان پیداہوتاہے ، وزیرداخلہ ... مزید
-
آزادکشمیر میں لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں کمی اور 664کیوسک پانی کی فراہمی کے انتظامات کیے جائیں گے، خواجہ محمد آصف،منگلاڈیم واٹر یوزیز چارجز آزادکشمیر کو خیبر پختونخواہ کے مساوی دیئے جائیں گے،اجلاس ... مزید
-
منگچر،بدرنگ کے مقام پر چارلاشیں برآمد
-
سوئی گیس حکام اور صنعتکاروں میں کامیاب مذاکرات کے بعد پنجاب کی 700 سے زائد گارمنٹ فیکٹریوں کو گیس بحال کر دی گئی
-
صدر مملکت ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس 27 جنوری کو طلب کرلیا، اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ جاری رکھے جانے کا امکان، اپوزیشن نے پیر کے روز اجلاس سے قبل پارلیمانی پارٹی کا ... مزید
-
کئی ماہ سے الیکشن کمیشن آف پاکستان ایڈہاک بنیادوں پر کام کرنے لگا، چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے لئے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تاحال کوئی رابطہ نہیں ہوسکا
-
محکمہ صحت نے راولپنڈی کے پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق کر دی
-
پارلیمانی امور کی کمیٹی کا اجلاس،قائمہ کمیٹیوں کو مزید موثر اور بااختیار بنانے کا فیصلہ،قائمہ کمیٹیوں کے اختیارات کے تعین اور اراکین پارلیمنٹ کے استحقاق کے معاملہ پر وزارت قانون و انصاف ،کابینہ ... مزید
-
کوئٹہ ، فرنٹیئر کور کے قافلے کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام، سائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بم پھٹنے کے نتیجے میں5راہگیر زخمی ، دھماکے سے فرنٹیئر کور کی 2گاڑیوں کوشدید نقصان پہنچا، نزدیکی دکانوں کے شیشے ... مزید
-
گوجرانوالہ خرم دستگیر کی آمد پر فائرنگ ، آئی جی پنجاب پولیس نے نوٹس لے لیا ، 2گھنٹے میں ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم ، پولیس کا خرم دستگیر کے گھر پر چھاپہ ، تین لیگی کارکن گرفتار ، کارکنوں کا احتجاجی ... مزید
-
کراچی،تشہیر کے بغیر پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ
-
میانما ر میں بدھ متوں کے مسلما نو ں کیخلاف دہشت گردی ‘30 روہنگیا مسلمان جا ں بحق ،متعدد روہنگیا مسلمانوں کو بنگلہ دیش کی سرحد پر فرار ہونے کی کوشش کے دوران ہلاک کیا گیا،انسانی حقوق کے گروپ
-
لبنانی نژاد امریکی وکیل کو اخوان کی دھمکی پر"ایف بی آئی" کی تحقیقات،دھمکیاں ٹیوٹر، ای میل اور ٹیلیفون کال کے ذریعے گئیں
-
فرانس کے صدر کی روم آمد، گرجا گھر کے سامنے دھماکا
-
واشنگٹن کی طرف سے جاسوسی غیر قانونی ہے، امریکی تنظیم
-
جنوبی سوڈان میں خونریزی رکنا چاہیے، یورپی یونین
-
بھارت ،لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی تحقیقات کا حکم دیدیا گیا
-
شامی حکومت اور باغیوں میں مذاکرات کی تیاری،شامی حکومت سے اس وقت تک براہ راست بات چیت نہیں ہو گی جب تک وہ صدر بشار الاسد کی اقتدار سے علیحدگی پر مذاکرات نہیں کرتی،حزب مخالف
-
وسطی افریقہ ‘ نسلی فسادات میں 16 افراد ہلاک ہوگئے‘ نو منتخب صدر کا تمام گروپوں سے کارروائیاں روکنے کا مطالبہ
-
پاپ گلو کار جسٹن بیبر کو عدالت نے ضمانت پر رہا کر دیا
-
پرویز مشرف کی صحت سے متعلق تفصیلی میڈیکل رپورٹ خصوصی عدالت میں پیش،سابق صدر کی زندگی بچانے کے فوری انجیو گرافی ناگزیر ہے پرویز مشرف امریکہ میں اپنی مرضی کے ہسپتال سے علاج کرنے کے خواہاں ہیں ، رپور ... مزید
-
اصغر خان کیس، وزیراعظم کا ایف آئی اے کو بیان ریکارڈ کرانے سے انکار ، وزیراعظم کو بیان ریکارڈ کرانے کیلئے 14 جنوری کی تاریخ دی گئی تھی
-
سندھ کے مختلف علاقوں میں بیک وقت کریکرحملوں نے پولیس کی نیندیں اڑادیں ،24کریکرحملوں سے عوام میں خوف وہراس پھیل گیا
-
بلوچستان میں لشکر جھنگوی کیخلاف آپریشن شروع کردیا گیا،فیصلہ اعلی سطحی اجلاس میں کیا گیا‘ انچارج وزیراعلی بلوچستان ہوں گے
-
امریکی وزیر دفاع نے پاکستان کو اتحادی سپورٹ فنڈ کی مد میں پینتیس کروڑ بیس لاکھ ڈالر کے بقایاجات کی ادائیگی کی منظوری دے دی ہے،رچرڈ اولسن ، یہ رقم چھ فروری تک پاکستان کو جاری کردی جائے گی، اسحاق ڈارسے ... مزید
-
سپریم کورٹ اوگرا نیب عملدرآمد کیس ،بدعنوانی چھوٹا معاملہ نہیں چھوڑا نہیں جاسکتا ، اپنی حدود جاننے میں بے تاب ہیں ،ادارے سو جائیں تو کیا عدالتیں بھی آنکھیں بند کر لیں ، جسٹس جواد ایس خواجہ ،45دن کا ... مزید
-
ہماری کوششوں کو غیر سنجیدہ قرار دینے والے خود سنجیدہ نہیں ‘مذاکرات حکومت کی خواہش ہے تو سنجیدگی دکھائے ‘تحریک طالبان
-
امریکہ کاشمالی وزیرستان میں ممکنہ فوجی آپریشن پرتشویش کااظہار،آپریشن ہمسائیہ ملک میں آئندہ انتخابات کومتاثرکرسکتاہے ،امریکہ ،افغانستان آپریشن سے بھاگنے والے دہشتگردوں کواپنے ملک میں پناہ نہ ... مزید
-
نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ مرے مکلی کی صدر ممنون حسین ، مشیر خارجہ، وزیر خزانہ سے ملاقاتیں،پاکستان نیوزی لینڈ مختلف شعبوں میں تعاون پر متفق،پاکستان نیوزی لینڈ کے ساتھ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون ... مزید
-
خورشید شاہ کے شاہ زین بگٹی سے مذاکرات کامیاب ہوگئے‘ شاہ زین بگٹی کاسندھ بلوچستان شاہراہ کھولنے کا اعلان
-
وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی،”بدقسمتی“ کا لفظ زبان کی لغزش تھی‘ عدالت کی توہین ہرگز مقصد نہ تھا‘ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے‘ وفاقی وزیر ... مزید
-
سپریم کورٹ لاپتہ افراد کیس : عدالت نے خاور محمود کی بازیابی کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومت کو 7 روز کی مہلت دے دی ،وفاق اور صوبے میں ایک ہی سیاسی جماعت کی حکومت ہے جو لاپتہ شخص کی بازیابی کی ذمہ دار ہے ... مزید
-
وزیر اعظم کو دہشت گردی کے خلاف جلد فیصلہ کرنا ہوگا،پیپلزپارٹی ہر فیصلے کی حمایت کرے گی‘ سید خورشید شاہ،کسی جماعت کو پوائنٹ سکورنگ نہیں کرنی چاہئے سب حکومت کا ساتھ دیں ،ریاست دن بدن کمزور ہوتی جارہی ... مزید
-
جیٹ طیاروں کی بمباری سے امن قائم ہوسکتاہے نہ ہی خود کش حملوں سے شریعت نافذ ہوسکتی ہے ،سیدمنور حسن
-
سابق صدر کے خلاف غداری مقدمہ کی سماعت ، کمرہ عدالت میں فریقین کے وکلاء درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ،احمد رضا قصوری نے اکرم شیخ کو بھی انڈیا کا ایجنٹ قرار دیا ، اختر شاہ ایڈووکیٹ نے مقدمہ کے پراسیکیوٹر ... مزید
-
حکو مت کا متاثرین دہشتگردی کے لئے 5 ارب سے کفالت فنڈ قائم کرنیکا فیصلہ، پروگرام کا ابتدائی مسودہ تیار کرنیکے لئے20رکنی ٹاسک فورس جلد قائم کردی جائے گی جس کے سربراہ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار ... مزید
-
مولانا سمیع الحق کو طالبان کیساتھ روابط بڑھانے کیلئے ڈاکیے کا کردا ادا کرنے کا ٹاسک دیا گیا تھا‘رانا ثناء اللہ
-
سینٹ قائمہ کمیٹی برائے قواعد وضوابط و استحقاق کا وزارت پٹرولیم کی طرف سے سابقہ ایم ڈی پی ایس او کی تعلیم ، شہریت ، تنخواہ بمعہ الاؤنسز اور 2008 میں پی ایس او میں مستقل، عارضی، ڈیلی ویجز پر بھرتی اور ... مزید
-
حکومت نے صو بہ کے پی کے میں تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کیلئے قائم خیبر پختونخوا آئل اینڈ گیس کمپنی کو دس ارب روپے کا فنڈ دینے اور تیل و گیس کی تلاش کا کام تیز کرنے کیلئے تیار کردہ ایکشن پلان کی منظوری ... مزید
-
سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کے31 جولائی کے عدالتی فیصلے کیخلاف دائر درخواست پر سماعت کیلئے متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کردئیے
-
سری نگر مظفرآباددوطرفہ تجارت آر پار حکام کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، بھارتی حکام اپنے حکام پر بضد ،مسئلہ حل ہونے کے بجائے سنگین صورت حال اختیار کر گیا ، ایک ارب سے زائد کی مالیت کی ہیروئین برآمدگی ... مزید
-
امن وامان کی خراب صورتحال ، آئی ایم ایف کا سہ ماہی جائزہ کیلئے پاکستان آنے سے انکار ،پاکستان میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کے باعث آنا ممکن نہیں ، سہ ماہی جائزہ کسی اور ملک میں کیا جائے گا ،پاکستانی ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.