خورشید شاہ کے شاہ زین بگٹی سے مذاکرات کامیاب ہوگئے‘ شاہ زین بگٹی کاسندھ بلوچستان شاہراہ کھولنے کا اعلان

ہفتہ 25 جنوری 2014 07:43

کشمور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25جنوری۔2014ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کے شاہ زین بگٹی سے مذاکرات کامیاب ہوگئے‘ شاہ زین بگٹی نے سندھ بلوچستان شاہراہ کھولنے کا اعلان کردیا جمعہ کے روز اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کشمورمیں بگٹی قبیلے کے دھرنے میں پہنچ گئے جہاں پر انہوں نے شاہ زین بگٹی سے طویل مذاکرات کئے مذاکرات میں کامیابی ملنے کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ زین بگٹی نے کہاکہ خورشید شاہ نے ان کے ساتھ کچھ وعدے کئے ہیں اور امید ہے کہ وہ وعدوں کی پاسداری کریں گے انہوں نے دھرنے کی جگہ تبدیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دھرنے کی جگہ تبدیل ہوگی تو سندھ بلوچستان شاہراہ کھل جائے گی۔