امریکہ کاشمالی وزیرستان میں ممکنہ فوجی آپریشن پرتشویش کااظہار،آپریشن ہمسائیہ ملک میں آئندہ انتخابات کومتاثرکرسکتاہے ،امریکہ ،افغانستان آپریشن سے بھاگنے والے دہشتگردوں کواپنے ملک میں پناہ نہ دے ،پاکستان کاموٴقف

ہفتہ 25 جنوری 2014 07:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25جنوری۔2014ء)امریکہ نے شمالی وزیرستان میں ممکنہ فوجی آپریشن پرتشویش کااظہارکردیا،امریکہ نے کہاکہ آپریشن ہمسائیہ ملک افغانستان میں آئندہ انتخابات کومتاثرکرسکتاہے جبکہ پاکستان نے موٴقف اختیارکیاکہ افغانستان آپریشن کے ڈرسے بھاگنے والے دہشتگردوں کواپنے ملک میں پناہ نہ دے ۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاکستان کی جانب سے ممکنہ آپریشن پرپاکستان ،افغانستان اورامریکہ کے درمیان رابطے ہوئے ہیں جس میں امریکہ نے آپریشن پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ آپریشن سے افغانستان میں انتخابات کاعمل متاثرہوسکتاہے جبکہ پاکستان نے اپنے موٴقف میں کہاہے کہ افغانستان ان دہشتگردوں کوپناہ نہ دے جوآپریشن کے ڈرسے بھاگ کروہاں پناہ لیناچاہتے ہیں ۔