پاک افغان سرحدی علاقے میں افغانستان سے مارٹر گولے فائر‘ گھروں کو جزوی نقصان،چترال کے علاقوں میں ڈرون طیاروں کی پروازیں‘ علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس

جمعہ 24 جنوری 2014 07:13

چترال(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24جنوری۔2014ء) پاک افغان سرحدی علاقے اروندو میں افغانستان کی حدود سے مارٹر گولے فائر کئے گئے جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن گھروں کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ چترال کے مختلف علاقوں میں ڈرون طیاروں کی پروازوں سے لوگوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پاک افغان سرحدی علاقے اروندو میں افغانستان کی جانب سے مارٹر گولے فائر کئے گئے جوکہ آبادی میں گرے جن سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا صرف گھروں کو جزوی نقصان پہنچا جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیلا گیا اس کے علاوہ چترال کے مختلف علاقوں میں ڈرون طیاروں کی پروازوں کا سلسلہ بھی جاری رہا جس سے مقامی آبادیوں میں خوف و ہراس کی فضاء پھیلی رہی۔

متعلقہ عنوان :