ضمنی الیکشن میں خوشاب سے مسلم لیگ ن اورہری پورسے پی ٹی آئی نے میدان مارلیا،غیرحتمی اورغیرسرکاری نتائج کے مطابق این اے 69سے مسلم لیگ ن کے عزیزخان ہوتی اورپی کے 50سے پی ٹی آئی کے اکبرایوب کامیاب

جمعہ 24 جنوری 2014 07:10

خوشاب ،ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24جنوری۔2014ء)پنجاب اورخیبرپختونخواہ میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں خوشاب میں مسلم لیگ ن اورہری پور میں تحریک انصاف نے میدان مارلیا۔

(جاری ہے)

غیرحتمی اورغیرسرکاری نتائج کے مطابق خوشاب میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 69خوشاب ون میں مسلم لیگ ن اورتحریک انصاف کے درمیان کانٹے دارمقابلہ ہواتاہم مسلم لیگ ن کے امیدوارعزیرخان ہوتی نے 67ہزار312ووٹ لیکرکامیابی حاصل کرلی دوسرے نمبرپرتحریک انصاف کے عمراسلم اعوان رہے ،جنہوں نے 53ہزار128ووٹ حاصل کئے ۔

خیبرپختونخواہ کے حلقے پی کے 50سے تحریک انصاف اورمسلم لیگ ن میں مقابلہ ہوااس حلقے سے تحریک انصاف کے امیدواراکبرایوب نے 25790ووٹ لیکرمیدان مارلیا۔دوسرے نمبرپرمسلم لیگ ن کے امیدوارقاضی اسد رہے جنہوں نے 19ہزار970ووٹ لئے۔