فٹ بال ورلڈکپ قریب آگیا،اسٹیڈیم کی تیاری میں تاخیر ،18فروری تک سٹیڈیم تیار نہ ہوا تو برازیل کو میزبانی سے محروم کردیا جائے گا ، فیفا

جمعرات 23 جنوری 2014 06:31

کوری چیبہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23جنوری۔2013ء)فٹ بال ورلڈکپ قریب آگیا لیکن اسٹیڈیم کی تیاری معمہ بنی ہوئی ہے،فیفا نے خبردارکیا ہے کہ 18 فروری تک برازیلین شہر کوری چیبہ کا اسٹیڈیم تیارنہ ہواتواس میزبانی سی محروم کردیاجائیگا۔

(جاری ہے)

فٹ بال ورلڈکپ جون جولائی میں برازیل میں ہونا ہے،جس کیلئے بعض اسٹیڈیم توتیارہوچکے ہیں لیکن چند اسٹیڈیم اب تک معمہ بنے ہوئے ہیں۔ فیفا نے کوری چیبہ اسٹیدیم کے حوالے سے شدید تشویش ظاہر کی ہے، جس کا بارہ فیصدکام باقی ہے، اس میدان پر چار میچ کھیلے جائیں گے، جن میں دفاعی چمپئن اسپین کامیچ بھی شامل ہے۔ فیفا کے سیکریٹری جیروم والک خبردارکیا ہے اگرکہ 18 فروری تک اسٹیدیم کاکام مکمل نہیں ہواتواسے فٹ بال ورلڈکپ کی میزبانی سی محروم کردیاجائیگا