بھارت آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے ہاتھ دھو بیٹھا‘ آسٹریلیا پہلے نمبر پر آگیا،پاکستان چھٹی نمبر پر برقرار

جمعرات 23 جنوری 2014 06:31

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23جنوری۔2013ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردی تازہ ترین رینکنگ کے مطابق ون ڈے انٹرنیشنل میں بھارتی ٹیم نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد پہلی پوزیشن سے ہاتھ دھو بیٹھی ہے جس کے بعد آسٹریلیا پہلے نمبر پر آگیا ہے جبکہ پاکستان کی ٹیم چھٹے نمبر پر برقرار ہے۔

(جاری ہے)

تازہ ترین ون ڈے رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا پہلے‘ بھارت دوسرے‘ جنوبی افریقہ تیسرے‘ سری لنکا چوتھے‘ انگلینڈ پانچویں‘ پاکستان چھٹے‘ نیوزی لینڈ ساتویں‘ ویسٹ انڈیز آٹھویں اور بنگلہ دیش نویں نمبر پر ہے جبکہ ٹیسٹ رینکنگ میں جنوبی افریقہ پہلے نمبر پر ہے۔

بھارت دوسرے‘ آسٹریلیا تیسرے‘ انگلینڈ چوتھے‘ پاکستان پانچویں‘ سری لنکا چھٹے‘ ویسٹ انڈیز ساتویں اور نیوزی لینڈ آٹھویں نمبر پر ہے۔ ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا پہلے‘ بھارت دوسرے‘ جنوبی افریقہ تیسرے اور پاکستان چوتھے نمبر پر ہے۔