پی ایچ ایف کا بغیر اجازت بھارت جانے پر پنجاب وویمن ہاکی ٹیم کیخلاف کارروائی کا فیصلہ ،بھارتی ہاکی فیڈریشن کو خط لکھ دیا ، بغیر این او سی کے کسی ٹیم کو ٹورنامنٹ میں شامل نہ کیا جائے ، خط میں موقف

جمعرات 23 جنوری 2014 06:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23جنوری۔2013ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن ( پی ایچ ایف ) نے پنجاب وویمن ہاکی ٹیم کے بغیر اجازت بھارت جانے پر کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے بھارتی ہاکی فیڈریشن کو خط لکھ دیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب کی وویمن ہاکی ٹیم بھارت میں ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے بغیر کسی این او سی کے بھارت کے شہر جالندھر گئی تھی جس پر پاکستان ہاکی فیڈریشن نے نوٹس لیتے ہوئے ہاکی ٹیم کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے پی ایچ ایف نے اس حوالے سے بھارتی ہاکی فیڈریشن کو خط لکھ دیا ہے خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ این او سی کے بغیر کسی بھی ٹیم کو ٹورنامنٹ میں شامل نہ کیا جائے اور آئندہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی بھی ٹیم بغیر اجازت کے شرکت نہ کرے ۔

متعلقہ عنوان :