مصباح الحق کو موجود ہ دور میں باعزت کرکٹر کا خطاب مل گیا ،ٹک ٹک کے نام سے مشہور گرین شرٹس کے کپتان بیٹ ہی نہیں دماغ بھی چلتا ہے ، حالیہ سیریز میں برطانوی میڈیا نے مصبا ح کو مائیکل کلارک اور دیگر کھلاڑیوں سے زیاد ہ کوریج دی

جمعرات 23 جنوری 2014 06:30

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23جنوری۔2013ء) ٹک ٹک مصباح الحق کو موجودہ دور کے باعزت کرکٹر کا خطاب مل گیا ۔ پاکستانی کپتان کے بیٹ کے ساتھ دماغ بھی چلتا ہے ۔ برطانوی اخبار نے سری لنکا کیخلاف آخری ٹیسٹ میں فتح کے بعد مصبا ح الحق کو مائیکل کلارک اور دیگر کھلاڑیوں سے زیادہ کوریج دی ہے ۔

(جاری ہے)

اخبار نے لکھا ہے کہ مصباح الحق کا میدان میں بیٹ ہی نہیں چلتا ان کا دماغ بھی چلتا ہے ۔ اخبار نے مصباح الحق کو موجودہ دور کا باعزت کرکٹر قرار دیا ہے ۔ واضح رہے کہ مصباح الحق اس سے قبل ٹک ٹک کے نام سے پہنچانے جاتے تھے مگرحالیہ چند سیریز خاص طور پر سری لنکا کیخلاف آخری ٹیسٹ میچ میں شاندار پرفارمنس نے انہیں باعزت کھلاڑی کے نام پہنچان دے دی ہے جس کا برملا اظہار فارن میڈیا نے بھی کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :