حکومت نے ذکاء اشرف کی بحالی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ، وزارت بین الصوبائی رابطہ کی معرفت سے آج اپیل دائر کرنے کا فیصلہ ، مسودہ تیار کرلیا گیا ، عاصمہ جہانگیر حکومتی وکیل ہونگی

جمعرات 23 جنوری 2014 06:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23جنوری۔2013ء) حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین چوہدری ذکاء اشرف کی بحالی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ، اس سلسلے میں آج اپیل دائر کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے چوہدری ذکاء اشرف کو بحال کرنے کے فیصلے کے بعد حکومت نے وزارت بین الصوبائی رابطہ کی معرفت سے اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا اور اس کیلئے مسودہ بھی تیار کرلیا گیا ہے ۔

بحالی کو چیلنج کرنے کیلئے حکومت نے معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کو وکیل بھی مقرر کردیا ہے جو آج ( جمعرات ) کو اپیل دائر کرینگے ۔ واضح رہے کہ ذکاء اشرف کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے عہدے پر بحال کردیا تھا اور عبوری چیئرمین نجم سیٹھی جس کو موجودہ حکومت نے مقرر کیا تھا کو ہٹانے کا حکم دیا تھا جس کو حکومت نے سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :