وزیرستان سمیت کہیں بھی ہونے والے آپریشن کی ذمہ داری لیتے ہیں ، پرویز رشید ،ہزارہ کمیونٹی کے دکھ دردمیں برابرکے شریک ہیں ، حالات انتہائی کشیدہ ہیں ،ملکی مسائل پرخصوصی توجہ دے رہے ہیں،دہشتگردی کے واقعات میں ملوث لوگوں کوسزاضرورملے گی،نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 23 جنوری 2014 06:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23جنوری۔2013ء)وفاقی وزیراطلاعات ونشریات پرویزرشیدنے کہاکہ وزیرستان سمیت کہیں بھی ہونے والے آپریشن کی ذمہ داری لیتے ہیں ، حالات انتہائی کشیدہ ہیں ،ملکی مسائل پرخصوصی توجہ دے رہے ہیں ،ہزارہ کمیونٹی کے دکھ دردمیں برابرکے شریک ہیں ،حکومت کاوفدسانحہ مستونگ کے متاثرین کویقین دہانی کرائے گا۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ طالبان سے مذاکرات کیلئے سنجیدہ تھے ،جہاں تک ضرورت ہوگی اتحادیوں سمیت سب کواعتمادمیں لیں گے ۔وزیرااطلاعات کاکہناتھاکہ حالات انتہائی مخدوش ہیں ،دہشتگردی کے واقعات میں ملوث لوگوں کوسزاضرورملے گی ۔انہوں نے کہاکہ وزیرستان سمیت کہیں بھی ہونے والے آپریشن کی ذمہ داری لیتے ہیں ،سیکورٹی اداروں کے ہرقدم کی ذمہ داری بھی لیتے ہیں ،ملکی مسائل پرخصوصی توجہ دے رہے ہیں ۔پرویزرشیدنے ہزارہ کمیونٹی کے حوالے سے کہا کہ یہ بھی پاکستان کاحصہ ہیں اورشہری ہیں ۔ہزارہ کمیونٹی کے دکھ درد میں برابرکے شریک ہیں ۔انہوں نے کہاکہ وفاقی کابینہ کے ارکان ہزارہ کمیونٹی کویقین دہانی کرائیں گے۔

متعلقہ عنوان :