قومی سلامتی کے منصوبوں کو فنڈز کی فراہمی ترجیح ہے‘ اسحاق ڈار،حکومت پر سرمایہ کاروں کے اعتماد سے فائدہ اٹھایا جائے‘ وزیر خزانہ کی جنرل خالد قدوائی اور محمد زبیر سے ملاقات میں گفتگو

جمعرات 23 جنوری 2014 06:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23جنوری۔2013ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے حوالے سے منصوبوں کو فنڈز کی فراہمی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پر سرمایہ کاروں کے اعتماد سے فائدہ اٹھایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ خالدقدوائی اور چیئرمین نجکاری کمیشنمحمد زبیر سے ملاقات میں گفتگو کے دوران کیا۔

ملاقات میں اسٹریٹجک پلاننگ ڈویژن کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ قومی سلامتی کے حوالے سے منصوبوں کو فنڈز کی فراہمی ترجیح ہے۔ محمد زبیر سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ حکومت پر سرمایہ کاروں کے مفاد سے فائدہ اٹھایا جائے۔ چیئرمین نجکاری کمیشن نے وزیر خزانہ کو بریفنگ بھی دی چیئرمین کا کہنا تھا کہ حکومت خسارے میں چلنے والے اداروں کی شفاف نجکاری کے لئے پر عزم ہے نجکاری کے حوالے سے معاملات شفاف انداز میں مکمل کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

چیئرمین نے وفاقی وزیر کو نجکاری بورڈ کی طرف سے کئے گئے حالیہ اقدامات بارے بریفنگ دی۔ وفاقی زیر نے کہا کہ موجودہ حکومت پر سرمایہ کاروں کے اعتماد سے فائدہ اٹھایا جائے ۔ چیئرمین نجکاری بورڈ نے وفاقی وزیر کو یقین دلایا کہ قانون اور ضابطے کو مدنظر رکھتے ہوئے نجکاری میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔ ملاقات میں چیئرمین اور وزارت خزانہ اور نجکاری کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :