امسال 1,43,368پاکستانی عازمین فریضہ حج ادا کرینگے،سردار یوسف ،جدہ میں حج معاہدہ پر سعودی وزیر حج اور پاکستانی وزیر مذہبی امور نے دستخط کئے پاکستانی حجاج کو اس سال ایک ہی کٹیگری دی جائے گی،و فاقی وزیر مذہبی ا مور کی پریس کانفرنس

جمعرات 23 جنوری 2014 06:47

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23جنوری۔2013ء)سرکاری اسکیم کے تحت حج کرنے والے ایک ہی کیٹگری میں حج کریں گے۔ امسال بھی حج کوٹہ میں 20فیصد کمی ہو گی۔ پچاس فی صدسرکاری اسکیم کے تحت اور پچاس فیصدپرائیوٹ ٹور آپریٹرز کے ذریعے حج کریں گے۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر حج و مذہبی ا مور سردار یوسف نے جدہ میں پاکستانی قونصلیٹ میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ان کے ساتھ قونصل جنرل افتاب احمد کھوکھر، سیکرٹری حج سنکندر اسماعیل ۔ اڈیشنل سکرٹری شہزاد احمد، وزیر حج کے مشیر بہراللہ ہزاروی، ڈائریکٹر حج سید عبدالرافع اور پریس قونصل سہیل علی خان بھی موجود تھے ۔ سردار یوسف نے بتایا کہ آج انہوں نے سعودی وزیر حج ڈاکٹر بند الحجار کے ساتھ حج 2014ء کے لئے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر حج و مذہبی آمور سردار محمد یوسف نے کہا کہ انہوں نے حکومت پاکستان کی جانب سے گزشتہ حج میں بہتر انتظامات کرنے پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور وزیر اعظم کی جانب سے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا ۔

اس سال معاہدے کے مطابق سرکاری اسکیم کے تحت حجاج کی تین کیٹگری کی بجائے ایک ہی کیٹگری ہوگی۔ حج کے اخراجات کو کنٹرول کرنے کے لئے تمام حجاج کو یکساں سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ، نیز اس سال بھی تمام ممالک کی طرح پاکستان کا حج کوٹہ بھی بیس فیصد کم ہوگا ، جسکی رو سے ایک لاکھ تینتالیس ہزار حجاج فرئیضہ حج ادا کرینگے ، جس میں سے پچاس فیصد پرائیوٹ ٹور آپریٹرز کے ذریعے آئیں گے۔

چونکہ پاکستان کا کوٹہ بھی بیس فیصد کم ہے اسلئے ہم نے سعودی وزار ت حج سے درخواست کی ہے کہ ٹور آپریٹرز کو اس سال فی آپریٹر پچاس حجاج کے بجائے پینتیس (۳۵) حجاج دئے جائیں۔ انہوں نے بتایا کہ چونکہ حرم کے قریب کی عمارتیں مندہم کی جاچکی ہیں اسلئے تمام سرکاری اسکیم کے تحت حجاج کے قیام کے لئے عزیزیہ میں ہی رہائشی عمارتیں لی جائیں گی اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ وہاں سے ٹرانسپورٹ کا انتظام مزید بہتر ہو۔

انہوں نے بتایا کہ امسال وہ حجاج جو پہلے جدہ آئیں گے وہ حج کے بعد مدینہ منورہ سے واپس جائیں گے اور جو حجاج پہلے مدینہ منورہ آئیں گے ان کی پاکستان واپسی جدہ سے ہو گی تا کہ ان کو ایک طرف کے سفر راحت ملے ۔ وزیر حج سردار یوسف نے بتایاکہ پاکستان کی حج پالیسی میں ہی کمیٹی قائم کی جائے گی جوہ کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں حجاج کی رہائش کے لئے عمارتیں کرایہ پر لے گی۔ سعودی وزیر حج سے ملاقات کے دوران قونصل جنرل آفتاب احمد کھوکھر ، سیکریٹری حج سکندر اسماعیل اور ایڈیشنل سیکریٹری شہزاد احمد کے علاوہ وزیر حج کے مشیر بہر اللہ ہزاروی بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :