آسٹریلین اوپن ٹینس، جوکووچ اور ایوانووچ ایونٹ سے باہر، اعصام مکسڈ ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ، ثانیہ مرزا سے سامنا ہو گا

بدھ 22 جنوری 2014 06:16

میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22جنوری۔2013ء)آسٹریلین اوپن ٹینس میں اپ سیٹس کا سلسلہ جاری ہے، دفاعی چیمپئن نوواک جوکووچ کا ایونٹ میں سفر کوارٹر فائنل میں ہی ختم ہوگیا جبکہ خواتین ایونٹ میں سربیا کی اینا کا قصہ تمام ہوگیا، مکسڈ ڈبل میں اعصام الحق اور ثانیہ مرزا آمنے سامنے ہوں گے۔میبلورن میں سال کی پہلی گرینڈ سلیم ٹینس چیمپئن شپ میں اپ سیٹ کا سلسلہ جاری ہے، کوارٹر فائنل میں دفاعی چیمپئن سربیا کے نوواک جوکووچ کا سوئٹرز لینڈ کے اسٹانسلاس واورنکا سے مقابلہ 5 سیٹس تک چلا، پہلا سیٹ باآسانی نوواک نے 2-6 سے جیتا تو دوسرا اور تیسرا سیٹ جیتنے کیلئے سوئس کھلاڑی کو زیادہ محنت نہیں کرنا پڑی۔

چوتھے سیٹ میں نوواک نے 3-6 سے کامیابی حاصل کرکے میچ برابر کردیا، پانچویں سیٹ میں نوواک اور اسٹانسلاس نے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے کئے، ٹائی بریکر پر مقابلہ 7-7 تک برابر رہا، آخری 2 گیمز جیت کر سوئس کھلاڑی نے سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی جہاں جمہوریہ چیک کے ٹامس سے ان کا مقابلہ ہوگا۔

(جاری ہے)

خواتین کوارٹر فائنل میں سربیا کی اینا ایوانووک کا قصہ کینیڈا کی یوجینی بوچارڈ نے تمام کردیا، چین کی لی نا اٹلی کی فلاویہ پنیٹا کو باآسانی شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔

مکسڈ ڈبلز میں اعصام الحق جرمن پارٹنر جولیا گارگس کے ہمراہ بیلاروس کے میکسم مرنائی اور چیک ری پبلک کی اینڈریا حیلواکووا کو شکست دے کر کوارٹر فائنل تک پہنچ گئے، جہاں ان کا مقابلہ ثانیہ مرزا اور رومانیہ کے ہوریاٹیکو کی جوڑی سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :