جعلی ڈگری کیس:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے سابق ایم این اے رشید اکبر نوانی کو3، سابق ایم پی اے سعید اکبر نوانی کو 5سال قید کی سزا سنا دی

بدھ 22 جنوری 2014 06:22

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22جنوری۔2013ء)جعلی ڈگری کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے سابق ایم این اے رشید اکبر نوانی کو3اور سابق ایم پی اے سعید اکبر نوانی کو 5سال قید کی سزا سنا دی،عدالتی فیصلے پر لیگی کارکنوں کی عدالت میں توڑ پھوڑ اور پتھراؤ،ایک شخص جاں بحق،3اہلکار زخمی ہوگئے،سابق لیگی ایم این اے رشید اکبر نوانی اور ان کے بھائی سعید اکبر نوانی کے خلاف جعلی ڈگری کیس کی سماعت منگل کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بھکر کی عدالت میں ہوئی،دونوں الگ الگ مقدمات کی سماعت اور دونوں جانب کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے نوانی برادرز کو جعلی ڈگری ثابت ہونے پر رشید اکبر نوانی کو3 اور ان کے بھائی سعید اکبر نوانی کو5 سال قید کی سزا سنادی،عدالت کی جانب سے فیصلہ سنائے جانے پر نوانی برادراور ان کے حامیوں نے عدالت پر ہلہ بول دیا اور عدالتی عملے کو زدوکوب کیا اور توڑ پھوڑ کی،واقعے کی اطلاع پر پولیس وہاں پہنچی تو ان افراد نے پتھراؤ شروع کردیا جس سے وہاں پر موجود ایک شخص جاں بحق اور3پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :