چھوٹے ملازمین کی چھتیں ٹپکتی ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں،سیکرٹری سینٹ کی رہائش گاہ کی تزئین وآرائش پر تین لاکھ 95ہزار خرچ

بدھ 22 جنوری 2014 06:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22جنوری۔2013ء)پاکستان پی ڈبلیو ڈی نے سینٹ کے سیکرٹری امجد پرویز کی رہائش گاہ کی تزئین وآرائش پر3 لاکھ95 ہزار روپے سے زائد خرچ کر دیئے جبکہ چھوٹے ملازمین کے سرکاری گھروں کی چھتیں معمول سے بارش سے بھی ٹپکتی ہیں اورمحکمہ کو ان مکانات کی مرمت پرفنڈ کی کمی کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

دستاویزات کے مطابق پاکستان پی ڈبلیو ڈی نے2011 ء میں سینٹ میں ڈپٹی سیکرٹری امجد پرویز کی رہائش گاہ پر تین لاکھ96ہزار روپے سے تزئین وآرائش پر لگا دیئے ہیں جبکہ پی ڈبلیو حکام کا کہنا ہے کہ ہم خود اس پر حیران ہیں کہ ان کی رہائش گاہ پر اتنی رقم خرچ کر دی گئی ہے جبکہ چھوٹے سرکاری ملازم کے گھر تو بارش کے پانی سے ٹپکتے رہتے ہیں۔