قومی اسمبلی کا اجلاس27 جنوری کو ہوگا،سمری بھیج دی گئی

بدھ 22 جنوری 2014 06:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22جنوری۔2013ء)قومی اسمبلی کا اجلاس27 جنوری بروز پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔وزارت پارلیمانی امور کے ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ وزارت پارلیمانی امور نے قومی اسمبلی کا اجلاس27 جنوری بروز پیر کو بلانے کی سمری وزیر اعظم ہاؤس کو بھیج دی ہے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تحفظ پاکستان آرڈیننس ،پرائیویٹ ممبر بل، امن وامان کی صورت حال اور مہنگائی پر بجٹ ہوگی جبکہ اجلاس میں توجہ دلاؤ نوٹس سمیت دیگر امور پر بحث ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :