رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں ز رعی شعبے کو قرضوں میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 13.5فیصد اضافہ ہوا ہے،سٹیٹ بنک

بدھ 22 جنوری 2014 06:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22جنوری۔2013ء)رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران ز رعی شعبے کو فراہم کئے جانے والے قرضوں میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں تیرہ اعشاریہ پانچ فیصد اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بنک کی جانب سے جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال دو ہزار تیرہ چودہ کے پہلے چھ ماہ میں زرعی شعبے کو ایک سو انسٹھ ارب تیس کروڑ روپے کے قرضے فراہم کئے گئے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں ایک سو چالیس ارب تیس کروڑ روپے کے قرضے فراہم کئے گئے تھے۔ذیر جائزہ مدت میں زرعی شعبے کے کل بقایاجات دو سوپینتیس ارب نوے کروڑ روپے سے بڑھ کر دو سو چھہتر ارب ستر کروڑ روپے ہوگئے۔