خیبرپختونخوااسمبلی ، ضلعی ہسپتالوں میں ہیومیوپیتھک ڈاکٹراورطبی ماہرین کی مستقلی کے حوالے سے بل کی منظوری

بدھ 22 جنوری 2014 06:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22جنوری۔2013ء)خیبرپختونخوااسمبلی میں صوبہ بھر کے ضلعی ہسپتالوں میں ہیومیوپیتھک ڈاکٹراورطبی ماہرین کی مستقلی کے حوالے سے بل کی منظوری دی گئی ہے جسکے تحت تمام اضلاع میں 30جون2010ء جوطبی ماہرین اور ہیومیوپیتھک ڈاکٹرزایڈہاک بنیادوں پرلئے گئے تھے ان کی اب تک دورانیہ ملازمت میں شمار ہوگا اور انکی سروس کو مستقل سمجھاجائے گا اسی طرح پورے صوبے کے طبی ماہرین اور ہیومیوپیتھک ڈاکٹرز کی سینیارٹی لسٹ بھی بنائی جائے گی مذکورہ بل جماعت اسلامی کے رکن مظفرسید ایڈووکیٹ نے پیش کی جسے ایوان نے متفقہ طور پرمنظورکیا۔

(جاری ہے)

صوبائی اسمبلی کی کارروائی میں مختلف پراجیکٹ کیلئے لئے گئے ملازمین کی مستقلی کے حوالے سے جے یوآئی کی خاتون رکن عظمیٰ خان کے بل کوحکومتی مخالفت کے بعد مستردکیاگیا۔صوبائی اسمبلی کی کارروائی کے دوران گلشن رحمن کالونی ،سوات کی سڑکوں کی تعمیر ،بنوں میں پیتھالوجی کی ٹیکنیشن کی بھرتیوں میں بے قاعدگی کے حوالے سے مختلف سوالات کئے گئے جس کے مذکورہ وزراء نے جواب دئیے۔