راولپنڈی ‘ خودکش حملے کا مقدمہ کالعدم تحریک طالبان کے سربراہ کیخلاف درج کرلیا گیا

بدھ 22 جنوری 2014 06:40

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22جنوری۔2013ء) راولپنڈی میں خودکش حملے کا مقدمہ کالعدم تحریک طالبان کے سربراہ ملا فضل اللہ کیخلاف درج کرلیا گیا‘ راولپنڈی میں پیر کو آر اے بازار میں ہونے والے خودکش حملے کیخلاف دائر مقدمے میں سربراہ کالعدم تحریک طالبان ملا فضل اللہ اور ترجمان شاہداللہ اللہ شاہد کو نامزد کیا گیا ہے اور ان کیخلاف زیر دفعہ 109 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

درج مقدمات کی ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ آر اے بازار حملہ کالعدم تحریک طالبان کے سربراہ ملا فضل اللہ اور ترجمان شاہداللہ شاہد کی مشاورت سے ہوا ہے۔ اس سے قبل کراچی میں ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم پر بھی ہونے والے حملے میں یہ دونوں افراد ملوث ہیں لہٰذا ان کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :