اسلام آباد،پاکستان کا لائن آف کنٹرول پرٹرکوں اور ان کے ڈرائیوروں کو روکنے پر احتجاج،ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے معاملہ اٹھایا گیا

بدھ 22 جنوری 2014 06:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22جنوری۔2013ء)پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گوپال باکلے کو دفتر خارجہ طلب کرکے لائن آف کنٹرول پر ٹرکوں اور ان کے ڈرائیوروں کو روکے جانے کا معاملہ اٹھایا ہے،دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان نے دفتر خارجہ میں بھارت کے ڈپٹی ہائی کمیشن کو طلب کیا ہے اور لائن آف کنٹرول پر تجارتی ٹرکوں اور انکے ڈرائیوروں کے روکے جانے کا معاملہ اٹھایا اور ٹرکوں کے روکے جانے پر احتجاج بھی کیا،واضح رہے کہ بھارتی دفتر خارجہ نے بھی پاکستانی ڈپٹی ہائی کمیشن کو دفتر خارجہ طلب کرکے اسی ایشو پر احتجاج کیا ہے۔