امریکی جوڑی بوب اور مائیک برائنآسٹریلین اوپن سے باہر

منگل 21 جنوری 2014 05:13

ملبورن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21جنوری۔2013ء)گرینڈ سلام ڈبلز کے بادشاہ بوب اور مائیک بر ائن پیر کے روز آسٹریلین اوپن سے باہر ہوگئے جو کہ ایک بڑا دھچکا ہے۔

(جاری ہے)

ٹاپ سیڈ امریکی جوڑی یو ایس جنوبی افریقین جوڑے ایرک بیوٹورک اور راون کلاسن سے تیسرے راؤنڈ میں7-6(11/9)اور6-4سے شکست کھاگئی،اس شکست نے پسندیدہ گرینڈ سلام ٹورنامنٹ میں آسٹریلین اوپن کے ساتویں ٹائٹل کے اعلان کا خاتمہ کردیا۔35سال کے جوڑے نے 15دفعہ گرینڈ سلام ڈبلز ٹائٹل جیت رکھا ہے۔آسٹریلیا کے جوڑے جون نیوکوسب اور ٹونی روچ نے 12مرتبہ یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔