مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو حکومت بندوق کا جواب بندوق سے دے گی،سعد رفیق ،دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے مذاکرات پہلی ترجیح ہیں،بندوق اٹھانے والوں سے بندوق کے ساتھ نمٹا جائے گا،امریکہ کی جنگ پاکستان پر مسلط کردی گئی ہے،وفاقی وزیر ریلوے

منگل 21 جنوری 2014 05:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21جنوری۔2013ء)وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے مذاکرات پہلی ترجیح ہیں،بندوق اٹھانے والوں سے بندوق کے ساتھ نمٹا جائے گا،امریکی حکومت کی جنگ پاکستان پر مسلط کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پرامن ملک ہے،پاکستان میں امن کا قیام(ن) لیگ کی اولین ترجیح ہے،انہوں نے کہا کہ دہشتگردی پالیسی پر ہوم ورک مکمل ہوگیا ہے،طالبان سے مذاکرات نہ ہوئے تو حکومت اپنا آئین اختیار طالبان کے خلاف استعمال کرے گی،حکومت عوام کی بہتری اور امن کیلئے ہر ممکن اقدام کررہی ہے۔