راولپنڈی دھماکہ : تحریک طالبان راولپنڈی ، اسلام آباد کے نائب امیر ندیم انتقامی کے ملوث ہونے کا امکان ، محرم الحرام میں امام بارگاہ حملے میں بھی ملوث ہے ، تعلق لشکر جھنگوی سے تھا ، کمانڈر طارق آفریدی کی ہلاکت کے بعد تحریک طالبان میں شمولیت اختیار کی

منگل 21 جنوری 2014 05:33

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21جنوری۔2013ء)راولپنڈی دھماکہ، تحریک طالبان راولپنڈی اسلام آباد کے نائب امیر ندیم انتقامی کے ملوث ہونے کا امکان ، ندیم انتقامی محرم الحرام میں امام بارگاہ حملے میں ملوث ہے ، تعلق لشکر جھنگوی اور کمانڈر طارق آفریدی کی ہلاکت کے بعد تحریک طالبان میں شمولیت اختیار کی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد تحریک طالبان کے نائب امیر ندیم انتقامی طویل عرصے سے تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر طارق آفریدی کے ساتھ درہ آدم خیل میں رہائش پذیر رہا اس کا تعلق لشکر جھنگوی اور ٹیکسلا کا رہائشی ہے طارق آفریدی کی ہلاکت کے بعد ندیم انتقامی نے تحریک طالبان میں شرکت کرلی اور اسے راولپنڈی اسلام آباد کا نائب امیر بنا دیا گیا راولپنڈی اسلام آباد میں ہونے والی کارروائیوں کو ندیم انتقامی ہینڈل کرنا ہے راولپنڈی میں محرم الحرام کے دوران امام بارگاہ پر حملہ کرنے کی کوشش کی تھی جس میں پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے ۔