حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی پر سنجیدگی سے غور شروع کردیا ، 30 جنوری کو پٹرول کی قیمت 1روپیہ 45پیسے ، مٹی کا تیل 4روپے 20پیسے ، ہائی سپیڈ ڈیزل 2روپے 48پیسے ، ہائی اوکٹین 2روپے 89 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل میں 3روپے کمی کا امکان

منگل 21 جنوری 2014 05:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21جنوری۔2013ء) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی پر سنجیدگی سے غور شروع کردیا ہے ، امکان ہے کہ 30 جنوری کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 1 روپیہ 45پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت 1روپے 45 پیسے کمی کا امکان ہے اور کمی کی بڑی وجہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ہے جبکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے اس کے علاوہ حکومت کی جانب سے پچھلے دو مہینوں میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا ۔

ذرائع نے بتایا کہ حکومت سوچ رہی ہے کہ پٹرول 1روپیہ 45پیسے ، مٹی کا تیل 4روپے 20پیسے ، ہائی سپیڈ ڈیزل 2روپے 48پیسے اور ہائی اوکٹین 2روپے 89 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل میں 3روپے کمی کا امکان ہے جس کا فیصلہ حکومت 30 جنوری تک کرے گی ۔