آرمی چیف کا ملٹری ہسپتال کادورہ ، دھماکے میں زخمیوں کی عیادت ،ڈاکٹروں نے زخمیوں کے متعلق جنرل راحیل شریف کوبریفنگ دی

منگل 21 جنوری 2014 05:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21جنوری۔2013ء)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملٹری ہسپتال کادورہ کرکے دھماکے میں زخمیوں کی عیادت کی ،ہسپتال کے ڈاکٹروں نے زخمیوں کے متعلق جنرل راحیل شریف کوبریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

پیرکوآرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملٹری ہسپتال کادورہ کیااوردھماکے میں زخمیوں کی عیادت کی اس موقع پرآرمی چیف نے زخمیوں کی خیریت بھی دریافت کی ۔ملٹری ہسپتال کے ڈاکٹرزنے آرمی چیف کوزخمیوں کی صحت سے متعلق بریف کیا۔آرمی چیف نے زخمیوں کوہرقسم کی سہولیات مہیاکرنے کی ہدایت کی اوران کی جلدصحت یابی کیلئے دعاکی ۔