قومی کرکٹ ٹیم کے لئے غیر ملکی کوچ کے تقرر میں کوئی حرج نہیں،شاہد آفریدی،ونڈے اور ٹی ٹونٹی کے اچھے کھلاڑی موجود ہیں،بورڈ30 سے 35 متبادل کھلاڑی بھی رکھے،قوم اور ملک نے عزت دی ،میڈیا سے گفتگو

پیر 20 جنوری 2014 05:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20جنوری۔2014ء)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ٹیم میں ونڈے اور ٹی ٹونٹی کے لئے اچھے کھلاڑی ہیں تاہم سلیکشن کمیٹی کو30 سے35 کھلاڑی متبادل رکھنے چاہئیں ۔کوچ ایسا ہونا چاہیے کہ جس کی کوئی لابنگ نہ ہو۔ غیر ملکی کوچ کی تقرری میں کوئی حرج نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام نے بہت کچھ دیا ہے ،بہت عزت اور پیار ملا ہے ۔

(جاری ہے)

میرا مشن ہے کہ میں اپنے لوگوں کے لئے کچھ کام کروں۔پنجاب میں کلینک کھولنا چاہتا ہوں ،اپنے علاقے کوہاٹ میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال بنانے کا ارادہ ہے کیونکہ خواتین کو بڑے مسائل کا سامنا ہے ۔آفت زدہ پاکستانیوں کے لئے فنڈ ریزنگ کررہا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ غیر ملکی کوچ کے لئے کوئی حرج نہیں ۔بس اس کی کوئی لابنگ نہ ہو اور ہمارے کھلاڑیوں کو اعتماد دے ۔کوچ ملکی ہو یا غیر ملکی ذمہ دار اور وفادار ہونا چاہیے ۔کرکٹر کو بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کھیلنے کی اجازت ملنی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :