لاہور میں شدید دھند،ٹریفک حا دثات میں 4 افراد جاں بحق 10شدید زخمی،فیصل آبا دسے پنڈی بھٹیاں تک موٹر وے ٹریفک کیلئے بند،لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا،دوبئی سے آنیوالی فلائٹ واپس ، بھلوال کے قریب موٹر وے پردھند، 5 گاڑیاں ٹکرا گئیں، 8 افراد زخمی

پیر 20 جنوری 2014 05:28

لاہور/فیصل آباد/بھلوال(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20جنوری۔2014ء)لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے جبکہ فیصل آباد سے بھی موٹروے کو بند کیا گیا ۔اطلاعات کے مطابق لاہور اور گردو نواح میں دھند چھا ئی ہوئی ہے،حد نگاہ صفر ہونے کی وجہ سے ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا۔

دھند کے باعث ٹریفک کے مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 10 شدید زخمی ہو گئے۔لاہورمیں دھند کے سبب حد نگاہ 20 سے 50 میٹر جبکہ ایئرپورٹ کے ارد گرد صفر ہوگئی ہے جس کی وجہ سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو اندرون اور بیرون ملک آنے جانے والی پروازوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔8 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں اور دبئی سے آنے والی نجی ایئر لائن کی فلائٹ کو واپس دبئی بھجوا دیا گیا۔

(جاری ہے)

دھندکے سبب پنڈی بھٹیاں سے لاہورتک اورپنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد موٹروے کوٹریفک کیلیے بندکردیاگیا۔شیخوپورہ سے لاہورموٹروے پرحدنگاہ 20 میٹررہ گئی جبکہ کوٹ مومن سے شیخوپورہ تک بھی دھندچھائی ہوئی ہے۔ڈی آئی جی موٹروے کاکہنا ہے کہ موٹروے پردھندکے باعث ڈرائیورحضرات گاڑیاں احتیاط سے چلائیں۔دوسری جانب لاہورشہرمیں مختلف ٹریفک حادثات میں 4افرادجاں بحق ہوگئے۔ مسلم ٹاؤن کے قریب مسافر وین دھند کے باعث فٹ پاتھ پر چڑھ گئی جس سے 8 افراد زخمی ہو گئے۔دوسری جانب موٹروے پر دھند کے باعث سالم کے مقام پر ٹریفک حادثے میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔ موٹر وے پولیس کے مطابق سالم کے مقام پر شدید دھند کے باعث 5 کاریں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :