چوہدری نثار نے بنوں واقعہ کے باعث اہم پریس کانفر نس منسوخ کر دی

پیر 20 جنوری 2014 05:28

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20جنوری۔2014ء) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے بنوں واقعہ کے باعث اپنی انتہائی اہم پریس کانفر نس منسوخ کر دی۔

(جاری ہے)

پریس کانفرنس کے لئے بلائے گئے صحافیوں سے وفاقی وزیر داخلہ نے ذاتی طور پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ بنوں واقعہ انتہائی افسوسناک ہے اور اس موقع پر کسی اور موضوع پر بات کرنا مناسب نہیں،ان کا کہنا تھاکہ حکومت کو ملک و قوم کا دفاع سب سے بڑھ کر عزیز ہے اور پاکستان کے دفاع کی محافظوں پر حملوں کے سلسلے سے پوری قوم پریشان ہے اس لئے ہم ایک ایسی پالیسی لیکر آرہے ہیں جس سے ناصرف ملکی دفاع کو مضبوط سے مضبوط تر بنایا جاسکے بلکہ ملکی دفاع کے محافظوں کو بھی ہر طرح کی سہولت فراہم کی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :