دہشتگردی کے خاتمے کیلئے حکومتوں اورقوم کومتحدہوناچاہئے ،عبدالقادربلوچ،سیاسی جماعتوں کے نرم رویہ سے طالبان کی کارروائیاں بڑھ رہی ہیں ،طالبان سے مذاکرات کامیاب نہ ہوئے توآخری فیصلہ آپریشن ہوگا،نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 20 جنوری 2014 05:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20جنوری۔2014ء)وفاقی وزیرسرحدی امورجنرل(ر)عبدالقادربلوچ نے کہاکہ وفاقی حکومت طالبان کوحکومت کی رٹ چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دیگی،طالبان سے مذاکرات اس وقت ہی ہوسکتے ہیں جب سیاسی جماعتیں اورقوم متحدہوجائے ،طالبان سے مذاکرات نہ ہوئے توحکومت اپناحتمی فیصلہ کریگی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتیہوئے انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے پاکستا ن میں قیام امن کیلئے صوبائی حکومتوں اوروفاق میں اتفاق نہیں ہے ،بعض سیاسی جماعتوں نے طالبان کے موٴقف کی حمایت کی ہے جس کی وجہ سے طالبان کے حملوں میں تیزی آگئی ہے ۔

وفاقی وزیرنے کہاکہ طالبان کی قیادت سمجھ رہی ہے کہ حکومت کی رٹ کمزورہے ،حکومت دہشتگردی کے خاتمے کیلئے آئندہ چند روزمیں اپنے حتمی فیصلے کریگی ۔وفاقی وزیرنے کہاکہ پی ٹی آئی جماعت اسلامی اورجے یوآئی کے نرم رویہ کی وجہ سے طالبان کی کارروائیاں بڑھ رہی ہے ۔وفاقی وزیرنے کہاکہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں اورقوم کومتحدہوناپڑیگا،طالبان سے مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تووفاقی حکومت آپریشن کریگی۔

متعلقہ عنوان :