قومی اسمبلی کے اجلاس بلانے کی سمری منظورنہ ہونے کے باعث اجلاس آج نہیں ہوگا

پیر 20 جنوری 2014 05:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20جنوری۔2014ء)صدرمملکت کی جانب سے قومی اسمبلی کے اجلاس بلانے کی سمری منظورنہ ہونے کے باعث اجلاس آج نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزارت پارلیمانی امورنے بیس جنوری کوقومی اسمبلی کااجلاس بلانے کیلئے سمری بھیجی تھی جواتوارکی رات تک منظوری نہیں ہوئی اورنہ ہی اسمبلی کااجلاس بلانے کیلئے سمن جاری کئے گئے اس لئے اسمبلی کااجلاس آج (پیر)کونہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :