مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے سابق صدر پرویز مشرف کا ٹرائل شروع کرکے پاک فوج کو تذبذب میں مبتلا کردیا ہے، بابر اعوان ،سابق چیف جسٹس کے بعد سپریم کورٹ سے بریکنگ نیوز کا سلسلہ ختم ہوگیا،نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 20 جنوری 2014 05:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20جنوری۔2014ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سابق وزیر قانون ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے سابق صدر پرویز مشرف کا ٹرائل شروع کرکے پاک فوج کو مشکل میں ڈال دیا ہے،ملکی تاریخ کا پہلا کیس ہے ،ملک کی معاشی حالت انتہائی مخدوش ہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے7ماہ میں آئینی کام کرنے میں کوئی اہم رول ادا نہیں کیا ہے،ملک کی اقتصادی صورتحال بھی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے7ماہ میں کمزور ہوچکی ہے،انہوں نے کہا کہ(ن) لیگ کی حکومت نے پرویز مشرف کا ٹرائل شروع کرکے پاک فوج کو بھی تذبذب میں مبتلا کردیا ہے،(ن) لیگ کے وزیراعظم پارلیمنٹ کو ٹائم نہیں دیتے،بابر اعوان نے کہا کہ سپریم کورٹ میں سابق چیف جسٹس کے جانے کے بعد اہم کیس سنے جارہے ہیں جو5سالوں سے زیر التواء تھے۔