میر علی گن شپ ہیلی کاپٹرز کی فائرنگ ‘ تین جاں بحق‘ دو زخمی

پیر 20 جنوری 2014 05:41

شمالی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20جنوری۔2014ء) شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں گن شپ ہیلی کاپٹرز کی شیلنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی بازار میں گن شپ ہیلی کاپٹرز نے شیلنگ کی اور شیلنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے بعد ازاں لاشوں اور زخمیوں کو طبعی امداد فراہم کرنے کیلئے میر علی ہسپتال منتقل کردیا

متعلقہ عنوان :