ایک ارب مالیت کی ہیروئن برآمدگی کا بھارتی الزام،دونوں اطراف کے حکام کے درمیان مذاکرات ناکام ،سرینگر مظفرآباد تجارت اور بس سروس بھی معطل

پیر 20 جنوری 2014 05:39

چناری(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20جنوری۔2014ء)سرینگر مظفر آباد دوطرفہ تجارت کے ذریعے آزاد کشمیر سے مقبوضہ کشمیر جانے والے مال بردار ٹرک سے ایک ارب سے زائد مالیت کی ہیروئن برآمد کرنے کے بھارتی الزام کے بعد دونوں اطراف کے حکام کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے۔

(جاری ہے)

ڈیڈ لاک برقرار،سرینگر مظفر آباد تجارت اور بس سروس کو مسئلہ حل ہونے تک معطل کر دیا گیا۔ دونوں اطراف کے76 خالی ٹرک تیسرے روز بھی اپنے ملکوں میں نہ پہنچ سکے۔بھارتی حکام کا موقف ہے کہ جس ٹرک سے ہیروئن برآمد ہوئی ہے اس کے ڈرائیور اور برآمد ہونے والا سامان پاکستان کے حوالے نہیں کیا جائے گا جس سے حالات کشیدہ ہوگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :