سابق صدر پرویز مشرف کے اسپتال میں19دن مکمل،عدالتی حکم پر میڈیکل بورڈ (آج) چیک اپ کرے گا،ذرائع،اہلیہ کی مشرف سے ملاقات،ڈاکٹرز کی ٹیم بیرون ملک بھیجنے کا کوئی فیصلہ نہ کر سکی

پیر 20 جنوری 2014 05:37

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20جنوری۔2014ء)ڈاکٹرز کی ٹیم تاحال سابق صدرکا علاج اندرون یابیرون ملک کرانے کے لیے کوئی حتمی رائے قائم نہیں کرسکی۔ عسکری ادارہ امراض قلب میں دل کے عارضے کے لیے زیرعلاج سابق صدر جنرل(ر) پرویزمشرف سے گزشتہ روزبھی ان کی اہلیہ بیگم صہبامشرف نے ملاقات کی۔ اے ایف آئی سی میں سابق صدرکو داخل ہوئے 19دن ہوگئے ہیں۔

اس کے باوجودڈاکٹرز کی ٹیم تاحال سابق صدرکا علاج اندرون یابیرون ملک کرانے کے لیے کوئی حتمی رائے قائم نہیں کرسکی۔

(جاری ہے)

ان کاعلاج کرنے والی ڈاکٹرزکی ٹیم امریکی ڈاکٹرزکی اس رائے سے متفق ہے جس میں امریکی ڈاکٹرزنے سابق صدرکو مکمل ٹیسٹ اورمعالجے کے لیے امریکاآنے کی تجویزدی ہے تاہم اے ایف آئی سی کی انتظامیہ عدالتی حکم کی روشنی میں(آج) پیر20جنوری کوسابق صدرکا ازسرنو مکمل چیک اپ کرے گی۔

اس بارٹیم میں نئے سینئرڈاکٹرز بھی شامل کیے گئے ہیں۔ سابق صدرکے تمام میڈیکل ٹیسٹ بھی دوبارہ لیے جائیں گے اورتمام ٹیسٹوں کی لیبارٹری رپورٹ کی روشنی میں علاج تجویزکیا جائے گا۔اسپتال ذرائع کے مطابق سابق صدرطبیعت میں بہتری کے باعث اپنے وکلااور رشتے داروں سے بھی ملاقاتیں کرنے لگے ہیں۔ 2جنوری سے اب تک سابق صدرنے سگریٹ نوشی نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :