بنوں میں فورسز پر حملے کا دکھ ہوا اس کی ذمہ داری نوازشریف پر عائد ہوتی ہے،عمران خان ،10سال سے پاکستان امریکہ کی جنگ لڑ رہا ہے، جنگ سے 100ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہو چکا ہے ، اسکے مقابلے میں امریکی امداد اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر بھی نہیں، پاکستان حالت جنگ میں ہے جبکہ وزیر اعظم ن دنیا کی سیر کرنے میں مصروف ہیں،جنگ سے پاکستان کا قرضہ 15000ارب تک جا پہنچا ہے ، ہر پاکستانی بچہ 90000کا مقروض ہو چکا ہے امن کی بات کرنے والوں کو طالبان کا حامی کہا جاتا ہے ،خیبر پختونخواہ کے عوام 6ماہ سے تبدیلی کے عمل کو محسوس کر رہے ہیں،خیبر پختونخواہ میں اگر بجلی کا نظام ہمارے حوالے کیا جائے تو نہ صرف بجلی کی قیمت کم کر کے دکھائیں گے بلکہ بجلی چوری کا بھی خاتمہ کر دینگے، جلسے سے خطاب

پیر 20 جنوری 2014 05:37

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20جنوری۔2014ء )پلاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ بنوں میں فورسز پر حملے کا دکھ ہوا اس کی ذمہ داری نوازشریف پر عائد ہوتی ہے، 10سال سے پاکستان امریکہ کی جنگ لڑ رہا ہے ملک کے دشمن پاکستان میں جنگ چاہتے ہیں سٹیٹ بنک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو امریکی جنگ سے 100ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہو چکا ہے جبکہ اسکے مقابلے میں امریکی امداد اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر بھی نہیں پاکستان حالت جنگ میں ہے جبکہ وزیر اعظم پاکستان دنیا کی سیر کرنے میں مصروف ہیں جنگ کی وجہ سے پاکستان کا قرضہ 15000ارب تک جا پہنچا ہے جبکہ ہر پاکستانی بچہ 90000کا مقروض ہو چکا ہے امن کی بات کرنے والوں کو طالبان کا حامی کہا جاتا ہے خیبر پختونخواہ کے عوام 6ماہ سے تبدیلی کے عمل کو محسوس کر رہے ہیں خیبر پختونخواہ میں اگر بجلی کا نظام ہمارے حوالے کیا جائے تو نہ صرف بجلی کی قیمت کم کر کے دکھائیں گے بلکہ بجلی چوری کا بھی خاتمہ کر دینگے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے گزشتہ روز ہری پور میں ایلمنٹری کالج گراونڈ صوبائی اسمبلی کے حلقہ PK-50میں 23جنوری کو ہونے والے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں منعقدہ ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تحریک انصاف کی مرکزی صوبائی و ضلعی قیادت بھی انکے ہمراہ تھی جلسے سے ممبر قومی اسمبلی شیخ رشید احمد نے بھی خطاب کیا شیخ رشید احمد نے کہا کہ نوازشریف کی وجہ سے جمہوری نظام کو شدید نقصان ہو رہا ہے قومی سرکاری اداروں کی نجکاری سے پاکستان کو دیوالیہ کیا جا رہا ہے وزیر اعظم کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری دیگر غریب عوام کا مزید آپریشن کرنے کا اختیار دیا گیا ہے جلسے سے خطاب کر تے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بنوں فورسز پر حملہ افسوسناک ہے پاکستان میں جاری دہشتگردی کا ذمہ دار نوازشریف کے علاوہ اور کوئی کسی کو قرار نہیں دیا جا سکتاجب میں ہسپتال میں تھا تب بھی نوازشریف کو قیام امن کے لیے طالبان سے مذاکرات کرنے کا کہا تھاامن کی حمایت کرنے والوں کو طالبان کا حامی کہا جاتا ہے ہم طالبان کے نہیں پاکستان کے حامی ہیں پاکستان 10سال سے امریکی مفادات کی جنگ لڑ رہا ہے ملک کے دشمن پاکستان میں جنگ چاہتے ہیں سٹیٹ بنک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو امریکی جنگ سے 100ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہو چکا ہے جبکہ اسکے مقابلے میں امریکی امداد اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر بھی نہیں پاکستان حالت جنگ میں ہے جبکہ وزیر اعظم پاکستان دنیا کی سیر کرنے میں مصروف ہیں جنگ کی وجہ سے پاکستان کا قرضہ موجودہ حکومت سے پہلے 5000ارب تھا جو اب 15000ارب تک جا پہنچا ہے جبکہ ہر پاکستانی بچہ پہلے 15000روپے کا مقروض تھا آج 90000کا مقروض ہو چکا ہے حکمران امیر سے امیر تر اور عوام غریب سے غریب تر ہوتی جارہی ہے خیبر پختونخواہ کی عوام 6ماہ سے جاری تبدیلی کے عمل کو محسوس کر رہی ہے محکمہ پٹوار،پولیس ،ہسپتالوں اور تعلیم کے شعبے میں اصلاحات کے کا ثمر اب عوام کو ملنا شروع ہو گیا ہے خیبر پختونخواہ وہ واحد ضلع ہے جہاں محکمہ پولیس میں سیاسی مداخلت نہیں ہوتی تحریک انصاف کی حکومت نے نیٹو سپلائی بند کر کے مرکزی حکومت کو بھی ایسے جرات مندانہ اقدام کرنے کا راستہ دکھایا ہے تحریک انصاف پاکستان کو خود مختار ملک بنائی گی عمران خان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے PK50سے پی ٹی آئی کے امیدوار کو کامیاب کروانے کی اپیل کی اور کہا کہ تبدیلی کے عمل کو جاری رکھنے کے لیے پی ٹی آئی کے امیدوار کو کامیاب کروائیں۔