مائیکل شوماخرکی حالت بدستور مستحکم ہے،ترجمان

اتوار 19 جنوری 2014 06:22

گرینوبل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19جنوری۔2014ء)فارمولہ فن کے لیجنڈ مائیکل شوماخر،جو کہ 29دسمبر کو سکائنگ کے دوران حادثہ پیش آنے کے بعد سے طبی طور پر کومہ کی حالت میں ہیں،کی حالت بدستور مستحکم ہے،یہ بات ان کی خاتون ترجمان نے گزشتہ روز کہی۔

(جاری ہے)

سیبینے کہم نے حالیہ میڈیا رپورٹس میں ان قیاس آرائیوں کی لہر کے جواب میں کہ وہ شاید دوبارہ کبھی صحتیاب نہ ہوسکیں،کہا کہ مائیکل کی حالت اب بھی قدرے مستحکم ہے،ان کا کہنا تھا کہ ایسی کوئی بھی معلومات ان کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز یا ان کی انتظامیہ کی جانب سے سامنے نہ لائی جائیں،انہیں خالصتاً قیاس آرائی سمجھا جائے