ماریہ شراپووا آسٹریلین اوپن کے چوتھے مرحلے میں پہنچ گئیں

اتوار 19 جنوری 2014 06:22

ملبورن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19جنوری۔2014ء)روس کی عالمی نمبر3کھلاڑی ماریہ شراپووا زبردست مقابلے میں فرانس کی علیزی کورینٹ کو مسلسل سیٹس میں شکست دے کر ہفتے کو آسٹریلین اوپن کے چوتھے مرحلے میں پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

چار مرتبہ کی گرینڈ سلام چیمپئن کو راڈلیور ایرینا میں کھیلے جانے والے مقابلے میں ایک گھنٹے اور51منٹ کے کھیل میں سخت جدوجہد کرنی پڑی۔اس طرح اسے اب کوارٹر فائنل میں پہنچنے کیلئے سلواکیہ کی 20نمبر کی کھلاڑی ڈومنیکا سیلیکوا کا سامنا کرنا پڑے گا۔