میرے انتخابی حلقے میں بجلی کاٹنے کے ذمہ دار عابد شیر علی ہیں ، شاہ فرمان ،وزیر مملکت میرے خلاف سیاسی بنیادوں پرکام کررہا ہے ، ان کیخلاف عدالت میں جائینگے، عوام علاقہ مشتعل نہ ہوں صبر سے کام لیں ، میڈیا سے گفتگو

اتوار 19 جنوری 2014 06:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19جنوری۔2014ء) خیبر پختونخواہ کے صوبائی وزیر اطلاعات شاہ فرمان نے انتخابی حلقے میں بجلی کاٹنے پر وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عابد شیر علی ان کیخلاف سیاسی بنیادوں پر کام کررہا ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز خیبر پختونخواہ کے صوبائی وزیر اطلاعات شاہ فرمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے حلقے چراغ میں جن لوگوں نے بجلی کاٹی ہے وہ ان لوگوں کیخلاف عدالت میں جائینگے اور ان کیخلاف عدالتی کارروائی کرینگے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر مملکت عابد شیر علی ان کے حلقے میں بجلی کاٹ کر سیاسی بنیادوں پر کام کررہا ہے اور بجلی کاٹ کر لوگوں کو مشتعل کیا جارہا ہے صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ وہ حلقے کی عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ مشتعل نہ ہوں بلکہ پرامن رہیں واضح رہے ہفتہ کے روز مرکزی حکومت کی جانب سے شاہ فرمان کے علاقے چراغ میں بجلی کی چوری کے واقعات کے پیش نظر بجلی کاٹ دی گئی تھی ۔

متعلقہ عنوان :