توانائی بحران کا حل حکومتی ترجیح ہے،اسحق ڈار ، امید ہے ا مریکہ اتحادی امدادی فنڈ کے بقایاجات کی ادائیگی کا عمل تیزکر دے گا، رابن رافیل سے ملاقات

اتوار 19 جنوری 2014 06:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19جنوری۔2014ء)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکہ اتحادی امدادی فنڈ کے بقایاجات کی ادائیگی کا عمل تیزکر دے گا۔

(جاری ہے)

وہ اسلام آباد میں پاکستان کے لئے غیر فوجی امدادکی امریکی رابطہ کار رابن رافیل سے گفتگوکررہے تھے۔ملاقات کے دوران انہوں نے خطے میں تجارت اور سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کیلئے د ونوں ملکوں کے باہمی اقتصادی امور اور تعاون کے معاملات پربات چیت کی۔انہوں نے کہا ملک میں توانائی کے بحران کو حل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔