خیبرپختونخوا میں پولیو سے متعلق عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ حیران کن ہے، عمران خان ، پولیو کیخلاف سابق حکومتوں کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے پاکستان کی ساکھ خراب ہوئی ہے، ٹوئٹر پر پیغام

اتوار 19 جنوری 2014 06:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19جنوری۔2014ء ) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں پولیو سے متعلق عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ حیران کن ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ پولیو کیخلاف سابق حکومتوں کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے پاکستان کی ساکھ خراب ہوئی ہے، خیبرپختونخوا حکومت ہنگامی بنیادوں پر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے اقدامات کرے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کیخلاف پروپیگنڈا اپنیعروج پرہے اور وفاق کی ناکامیوں کا ذمہ دار بھی تحریک انصاف کو ٹھہرایا جارہا ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت آل پارٹیز کانفرنس کے مینڈیٹ کا مذاق اڑا کر خطرناک کھیل کھیل رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان سیمذاکرات کا اختیار وفاقی حکومت کا ہے صوبائی حکومت کا نہیں۔واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے گزشتہ روز اپنی ایک رپورٹ میں خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کو دنیا بھر میں پولیو کا مرکز قراردیا تھا۔